پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا ہے کہ نیب کی کارروائیوں پراعلیٰ عدالت سے لے کرعالمی اداروں نے سوال اٹھایا ہے.
نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جمعرات کو نیب راولپنڈی کے ترجمان نے اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں نیب کو مطلوب ہیں۔
جعلی اکاؤنٹس کیس کیا ہے؟
نیب کے مطابق آصف زرداری اربوں روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے کیس میں مطلوب ہیں، سابق صدر نے مبینہ طور پر 8 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے ذریعے ذاتی گھر خریدا۔
