Ticker

6/recent/ticker-posts

طالبان نے افغانستان میں امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان کردیا



طالبان نے افغانستان میں امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان کردیا 

ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ٹویٹ میں ’دَ افغانستان اسلامی امارت‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

روسی نیوز چینل ’’آر ٹی‘‘ کی انگریزی ویب سائٹ کے مطابق، افغانستان میں اسلامی حکومت یعنی امارتِ اسلامی قائم کرنے کا اعلان، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنی ایک ٹویٹ میں کیا ہے۔

اسی ٹویٹ میں انہوں نے ’’دَ افغانستان اسلامی امارت‘‘ کے جھنڈے اور سرکاری نشان کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ افغانستان پر برطانیہ کا متنازعہ تسلط ختم ہونے کے 102 سال بعد وہاں امارتِ اسلامی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 19 اگست کا دن ہر سال ’’نوآبادیاتی سپر طاقتوں سے آزادی کے دن‘‘ کی حیثیت سے منایا جائے گا۔