جامشورو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے میں نئی جدید سہولیات سے لیس اسپتالیں بنا رہے ہیں جن کے لیے ڈاکٹرز کی ضرورت پڑے گی، ہم نے صوبے کی اسپتالوں سمیت ادویات و دیگر سہولیات تین گنا بڑھائی دی ہیں، یہ بات آج انہوں نے جامشورو میں بطور مہمان خصوصی لمس کی سترھویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو، وزیر ورکس اینڈ سروسز امداد پتافی تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچنے پر لمس یونیورسٹی جے وائس چانسلر اور ضلعی انتظامیہ نے استقبال کیا۔لمس یونیورسٹی کی سترھویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں لمس کے سولویں کانووکیشن میں شرکت کرچکا ہوں اور اب سترھویں کانووکیشن میں شرکت کرنا باعث فخر ہے۔ انہوں نے طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیے جانے پر اپنے یادوں کو دہراتے ہوئے کہا کہ آج کی اس تقریب میں 499 گریجوئیٹس طالبات کو ڈگریاں مل رہی ہیں جوکہ ہمارے قومی کرکٹر محمد حنیف نے بھی اتنے ہی رنز بنائے تھے جو مجھے ابھی تک یاد ہیں۔ انہوں نے کامیاب طالبات کو نصیحتیں دیتے ہوئے کہاکہ آج آپ کے والدین کا خواب، آپ کی محنت اور لگن سے گریجوئیشن پوری ہورہی ہےاب آپ کو اس صوبے اور ملک کے عوام کی خدمت کرنی ہے،ہمیں قابل اور محنتی ڈاکٹرز کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صرف چھ ہزار ڈاکٹرز بھرتی نہیں کیے بلکہ ہمیں مزید ڈاکٹرز کی ضرورت ہے کیوں کہ ہم صوبہ کے ہر شہر میں نئی نئی اسپتالیں بنا رہے ہیں اور بہت جلد سکھر میں دل کے امراض کا سیٹلائیٹ کا افتتاح کریں گے، ہم نے اسپتالوں کی ادویات و دیگر سہولیات تین گنا بڑھائی دی ہیں، آپ اس سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ جدید سہولیات سے لیس این آئی سی وی ڈی اسپتال کا 2012 میں 7 سو بجٹ تھا جوکہ اب 12 بلین روپے بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں ڈاکٹرز کی ڈگریاں حاصل کرنے والے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں اب مزید اسپتالیں بنا رہا ہوں جنکو آپن نے کامیابی سے چلانا ہے اور مجھے یقین ہے ہمارے گریجوئیٹ ڈاکٹرز ہماری اور اپنے والدین کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ قبل ازیں وائس چانسلر لمس یونیورسٹی ڈاکٹر بکھارام نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ سے دو مطالبات کی درخواست کی جن میں ایک یونیورسٹی میں گیارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ پانے اور یونیورسٹی عملہ کے لیے ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے 4 سو ایکڑ زمین شامل تھے، جو کہ وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں مہیا کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے یونیورسٹی عملہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی کے لیے زمین دینے کا بھی اعلان کیا۔،،،،
رپورٹ: ندیم انجم ڈسٹرکٹ نوشھروفیرزو
