تھانہ ہیڈمرالہ کی حدود جرائم پیشہ عناصر کا گڑھ بن چکا ہے آئے روزبدفعلی جیسے گھناؤنے فعل ہورہے ہیں۔سکنہ ڈھلے والی میں الیکٹریشن کی11سالہ طالبعلم کیساتھ بدفعلی کی کوشش۔تفصیلات کے مطابق ظفرحسین سکنہ ڈھلے والی کا گیارہ سالہ بچہ حبیب حسن سکول سے گھر واپس آیا اسی دوران ملزم محمدصدیق بجلی کاکام کرنے کے بہانے گھرمیں داخل ہوگیا اور بچے کو اکیلا دیکھ کر ملزم محمدصدیق نے بدفعلی کی کوشش جسے قریبی ہمسائے کی اچانک گھر میں داخل ہونے پر ناکام ہوگئی ۔ملزم موقع سے فرار ہوگیابعدازاں بچے کے خالوکی درخواست پر تھانہ ہیڈمرالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
اویس احمد رضا بیوروچیف CNN سیالکوٹ
