Ticker

6/recent/ticker-posts

فرانس کے صدر ہے پر میلے میں انڈے پھینکے تھے

فرانس کے جنوب مشرقی شہر لیون میں ریسٹورانٹ و ہوٹل تجارتی میلے کے دورے کے دوران ایک شخص نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو انڈا دے مارا۔۔


ملزم کو فوری پکڑ کر کمرے سے باہر نکال دیا گیا جبکہ ایمانوئیل میکرون کا کہنا تھا کہ وہ بعد ازاں اس سے بات کرنے کی کوشش کریں گے۔

میکرون نے بین الاقوامی کیٹرنگ، ہوٹل اینڈ فوڈ ٹرید فیئر (سِرحا) میں کہا کہ 'اگر وہ مجھ سے کچھ کہنا چاہتا ہے تو اسے آنے دیں، میں بعد میں اس سے ملاقات کروں گا'

اس اعلان کے بعد جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ریسٹورینٹ میں کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کی جانے والی ٹِپس پر اب ٹیکس نہیں لیا جائے گا، صدر کے ساتھ میلے میں پیش آنے والا واقعہ ایک چونکا دینے والی حرکت تھی۔

ناراض مظاہرین کی جانب سے انڈے پھینکنا فرانسیسی سیاست دانوں کے لیے عام پیشہ ورانہ خطرہ ہے اور میکرون بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہے۔

وہ جب 2017 میں صرف صدارتی امیدوار تھے تب بھی پیرس میں قومی زرعی میلے میں ہجوم کے دوران ان کے سر پر انڈا پھینکا کیا گیا تھا۔