Ticker

6/recent/ticker-posts

جلسہ:انتظامیہ کاPDMسے 28 نکاتی معاہدہ طے

گوجرانوالہ 


انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ 28 نکاتی معاہدے کے مطابق کل شام 5 سے11بجے تک جلسےکی اجازت ہوگی، جبکہ ملکی سلامتی کے اداروں اور آئین کے خلاف کوئی تقریرنہیں کی جائے گی۔

معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریرنہیں کرے گا، جی ٹی روڈ پراستقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جبکہ جلسے کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعمل لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ کارکنان کے درمیان تین سےچھ فٹ کا فاصلہ ہوگا، جلسہ گاہ میں اسلحےکی نمائش اورآتش بازی پرپابندی ہوگی، خلاف ورزی پرجلسہ انتظامیہ کےخلاف مقدمات درج کیےجائیں گے۔