Ticker

6/recent/ticker-posts

محبوبہ مفتی رہا

انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کو منگل کی رات تقریبا 14 ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا گیا ہے۔
پچھلے سال اگست میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد حکومت نے محبوبہ مفتی کو حراست میں لیا تھا بعد ازاں پبلک سیفتی ایکٹ کے تحت نظر بندی میں توسیع کی جاتی رہی۔
یاد رہے پبلک سیفٹی ایکٹ بغیر مقدمہ چلائے تین ماہ تک نظر بندی اور اور میں متعدد مرتبہ توسیع کی اجازت دیتا ہے۔
 این ڈی ٹی وی کے مطابق انڈیا کے زیر کنٹرول کشمیر کے پرنسپل سیکریٹری روہت کنسال نے منگل کی رات 9 بجکر 17 منٹ پر ٹوئٹ کیا کہ’ محبوبہ مفتی کو رہا کیا جا رہا ہے‘۔
سابق وزیر اعلی کی بیٹی التجا مفتی نے اپنی والدہ کی ’غیر قانونی نظر بندی’ کو سپریم کورٹ نے چیلنج کر رکھا ہے۔ عدالت نے حکومت کو جواب دینے کے لیے دو ہفتے کی مہلت دی تھی یہ مہلت ختم ہونے سے پہلے سابق وزیر اعلی کو رہا کیا گیا ہے۔
29  ستمبرکو درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے مرکز اور کشمیر حکومت سے سوال کیا تھا کہ ’محبوبہ مفتی کو کب تک حراست میں رکھا جا سکتا ہے‘۔ انتظامیہ کو جواب کے لیے 14 اکتوبر تک کا وقت دیا گیا تھا۔