چینی کمپنی شیاؤمی نے نے حیرت انگیزعینک متعارف کروایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی نے ایسی عینک متعارف کروائی ہے جو کہ آنکھوں کو موبائل اسکرینز اور لیپ ٹاپ سے نکلنے والی نیلی شعاعوں سے محفوظ رکھے گی۔
اس عینک میں ہائی ڈیفینیشن نائلون لینسس موجود ہیں جو کہ آپ کی آنکھوں کو 80 فیصد تک نیلی شعاعوں جب کہ 93 فیصد تک عام شعاعوں سے محفوظ رکھتی ہیں۔
علاوہ ازیں اس عینک کا وزن 15.5 گرام ہے اور یہ مرد اور خواتین دونوں کے لیے ہی بنائی گئی ہے ۔
یاد رہے یہ عینک فی الحال چین میں ہی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے جس کی قیمت 29 ڈالر ہے
واضح رہے کہ اس عینک کا نام ‘میجیا اینٹی بلو رے گلاسس ہے جو کہ پہلے اپریل میں پیش کی گئی تھی لیکن اب اسے مزید اپ ڈیٹ کے بعد دوبارہ پیش کیا گیا ہے۔
