Ticker

6/recent/ticker-posts

نئی دلی میں سات ماہ کے دوران بدترین فضائی آلودگی ریکارڈ


بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں ایئر انڈیکس کے مطابق 24 گھنٹوں میں فروری سے اب تک کی بدترین ایئرکوالٹی (مضر صحت) ریکارڈ کی گئی۔

خبرایجنسی کےمطابق نئی دلی میں صبح کے وقت نارنجی اسموگ چھائی رہی۔ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 24 گھنٹوں میں فروری سے اب تک کی بدترین ایئر کوالٹی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی میں اضافہ کورونا مریضوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ دو دنوں میں ایئرکوالٹی میں بہتری آجائے گی۔