Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی: آج سب سے زیادہ بارش فیصل بیس پر ہوئی.

کراچی میں محکمۂ موسمیات کی جانب سے آج ہونے والی موسلا دھار بارش کا ریکارڈ جاری کیا گیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پی اےایف فیصل بیس پرسب سے زیادہ 130 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، ناظم آباد میں صبح سے اب تک 105 اعشاریہ 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔

نارتھ ناظم آباد میں اب تک 102اعشاریہ 4 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس پر 98 اعشاریہ 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کیماڑی کے علاقے میں 82 اعشاریہ 5 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 80 اعشاریہ 2 اور جناح ٹرمینل پر 80 اعشاریہ 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورنیورسٹی روڈ محکمہ ٔ موسمیات کے دفتر میں 74اعشاریہ 3، سرجانی ٹاؤن میں 73 ملی میٹر ، سعدی ٹاؤن میں 72، یونیورسٹی روڈ پر 67 اعشاریہ 4 اور گلشنِ حدید میں 30 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔