Ticker

6/recent/ticker-posts

پی آئی اے کی پرواز کراچی لینڈ کیے بغیر واپس روانہ


لاہور اور اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز 40 منٹ چکر کاٹنے کے بعد لینڈ کر سکی جبکہ دوسری پرواز فیول ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر کراچی ایئرپورٹ پر اترنے کی ناکام کوشش کے بعد فیول ختم ہونے کے خطرے کے پیش نظر سکھر لینڈ کر گئی ہے۔ 

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب کراچی کا جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ 

لاہور سے کراچی پہنچنے والی ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 301 نے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی، اس وقت کراچی میں شدید بارش ہو رہی تھی اور موسم کی خرابی کے باعث پائلٹ نے طیارہ واپس اڑا لیا۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق ایئر بس اے 320 نے اس کے بعد ایئر پورٹ کے اطراف کئی اطراف کے چکر لگائے مگر فیول ختم ہونے پر یہ پرواز سکھر روانہ ہوگئی جہاں یہ پرواز باحفاظت اتر گئی۔

پی آئی اے ذرائع کے مطابق سکھر ایئرپورٹ پر ‏پی کے 301 کی ری فیولنگ ہو رہی ہے اور کراچی کا موسم بہتر ہونے کا سگنل ملتے ہی پروانہ ہو جائے گی۔

پی آئی اے کی اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والی پرواز پی کے 303 کو بھی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، شدید بارش کی وجہ سے پائلٹ ‏پی کے 303 کو کراچی ایئر پورٹ کے اطراف 40 منٹ پرواز چکر لگائے جس کے بعد پرواز باحفاظت لینڈ کر گئی۔ 

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اب ایئر پورٹ پروازوں کے لیے محفوظ ہے اور جہازوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔