Ticker

6/recent/ticker-posts

بارشوں کا سسٹم کراچی کے جنوب میں سمندر پر موجود ہے، محکمہ موسمیات



محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارشوں کا سسٹم کراچی کے جنوب میں سمندر پر موجود ہے، جسے سمندر سے مسلسل نمی مل رہی ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی جنوب میں موجود سسٹم کو سمندر سے مسلسل نمی مل رہی ہے، سمندری ہوائیں چلنے کی صورت میں سسٹم کراچی پر آسکتا ہے۔

سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ تیز بارش کے ایک سے 2 اسپیل رات گئے یا کل صبح تک آسکتے ہیں۔