Ticker

6/recent/ticker-posts

پولیس گردی بند کرو گوجرہ میں پولیس کی صحافیوں سے بد تمیزی

گوجرہ۔وردی بدل گئی لیکن کرتوت نہیں بدلے۔
اڈا مونگی بنگلہ کی چوکی میں تعینات ASI دلدار احمد غنڈہ بن گیا وردی کے نشے میں دھت ASI دلدار احمد نے نیو نیوز کے نمائندے عابد علی سندھو کو چک 160 کالیکی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کوریج سے روک دیا لیکن نیو نیوز کے نمائندے نے اپنے فرض کو نبھاتے ہوۓ کوریج جاری رکھی تو ASI دلدار احمد نے  اس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں  اور بدکلامی کرنے لگا اسی دوران گوجرہ کے مقامی صحافی موقع پر پہنچے تو ASI موقع سے غائب ہوگیا تمام صحافی اکٹھے ہو کر چوکی مونگی بنگلہ اس کا موقف لینے پہنچ گۓ تو وہ چوکی بھی نہ آیا اور اپنا موبائل فون بند کردیا ASI کی بدتمیزی کے بارے DSP گوجرہ ملک شاہد کو آگاہ کیا گیا تو انہوں اپنی سابقہ ہٹ دھرمی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوۓ کہا کہ اگر اس نے نمائندے سے بدتمیزی کی ہے تو میں کیا کروں ان کے اس بیان کے بعد تمام صحافیوں میں غم و غصے کے لہر دوڑ گئی اور تمام صحافیوں نے منگل کے روز پولیس کے نارروا رویے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے اور گوجرہ کے تمام صحافیوں نے وزیر اعلئ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس کے نارروا رویے کو ٹھیک کیا جاۓ اور ان کی وردی بدلی ہے تو ان کا رویہ بھی بدلا جاۓ۔