متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، معاملات حل ہونےچاہئیں۔
سینیٹ الیکشن کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ کل رات تک معاملات حل ہونےکےقریب تھے، 90 فیصد سے زائد ایم کیو ایم کےکارکنان اور ووٹرز اپنے گھروں میں پریشان ہیں، سردمہری نہیں ہونی چاہیے، خواہش ہے کہ برف پگھلے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہےفاروق ستاریہاں آئیں اوررابطہ کمیٹی کےاجلاس کی صدارت کریں، کامران ٹیسوری سےکسی کو کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔ایم کیو ایم رہنما رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کی دوتہائی اکثریت نےکنوینر، ڈپٹی کنوینر اور اراکین کو منتخب کیا، احترام کیا ہوتاہے؟ کارکن ہو یا رکن اسمبلی، ایم این اے ہو یا سینیٹر،سب قابل احترام ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اختلاف رائےہے، اگر ایسا نہیں ہوگا تو درست فیصلے کیسے ہوں گے.
رپورٹ شیخ بشیراحمد کراچی
