Ticker

6/recent/ticker-posts

خان گڑھ پولیس ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ نے ڈکیتی کا اشتہاری عمران راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔

رپورٹ اقبال جونیجو

*مظفرگڑھ. تھانہ خانگڑھ پولیس نے موٹر سائیکل ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ خطرناک اشتہاری راولپنڈی سے گرفتار کرلیا*.
  خان  گڑھ.  موٹر سائیکل ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ اے کیٹگری کا خطر ناک اشتہاری کو پولیس تھانہ خان گڑھ نے راولپنڈی سے گرفتارکرکے اس سے اسلحہ بر آمد کرلیا تفصیل کے مطابق عبداللہ ٹاؤن ملتان کا رہائشی محمد عمران موٹر سائیکل ڈکیتی میں تھانہ خان گڑھ کو 2015کے ایک مقدمہ 50/15 میں مطلوب تھا جس نے اپنے تین ساتھیوں راجو ،منیر احمد اور کاظم کے ہمراہ رانجھن پیر کالونی کے رہائشی منور اعجاز سے سی ڈی موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھین لیا تھا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے بعد ازاں اس کے تین ساتھیوں کو پولیس نے گر فتار کر لیا تھا جبکہ محمد عمران مفرور تھا چنانچہ ایس ایچ اوتھانہ خان گڑھ علی عمران عباسی نے،اے ایس آئی احسان الحق سمیت پولیس اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی کے زریعے اشتہاری عمران کو ٹریس کرکے راولپنڈی سے گرفتار کر لیا اشتہاری کے قبضے سے 30بور پسٹل گولیوں سمیت بر آمد کر لی گئیں۔. نڈی سے گرفتارکرکے اس سے اسلحہ بر آمد کرلیا تفصیل کے مطابق عبداللہ ٹاؤن ملتان کا رہائشی محمد عمران موٹر سائیکل ڈکیتی میں تھانہ خان گڑھ کو 2015کے ایک مقدمہ 50/15 میں مطلوب تھا جس نے اپنے تین ساتھیوں راجو ،منیر احمد اور کاظم کے ہمراہ رانجھن پیر کالونی کے رہائشی منور اعجاز سے سی ڈی موٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھین لیا تھا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے بعد ازاں اس کے تین ساتھیوں کو پولیس نے گر فتار کر لیا تھا جبکہ محمد عمران مفرور تھا چنانچہ ایس ایچ اوتھانہ خان گڑھ علی عمران عباسی نے،اے ایس آئی احسان الحق سمیت پولیس اہلکاروں نے جدید ٹیکنالوجی کے زریعے اشتہاری عمران کو ٹریس کرکے راولپنڈی سے گرفتار کر لیا اشتہاری کے قبضے سے 30بور پسٹل گولیوں سمیت بر آمد کر لی گئیں۔.