امروز موٹر سائیکل اسکواڈ تھانہ اقبال مارکیٹ دوران گشت جب مہتاب چوک پہنچی تو دو موٹر سائیکل سواروں کو مشتبہ جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا جنھونے گرفتاری کے خوف سے ایک دم موٹر سائیکل راجہ تنویر کالونی کی طرف دوڑائی جس پر پولیس پارٹی نے ان کا پیچھا کیا تو انہوں نے پولیس پارٹی کو جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی سپاہی محمد شفیق باذو پر گولی لگنےسے ذخمی ہوا۔ جس پر پولیس کی جوابی فائرنگ سے دونوں ملزمان موقعہ پر ہلاک موقعہ سے ملزمان کے قبضے سے دو عدد ٹی ٹی پستول 30 بور معہ تین عدد میگزین لوڈ برآمد ایک لیڈیز پرس جس میں سے ایک موبائل فون اور ایک میڈیکل کارڈ و دیگر 04 عدد موبائل فون و نقدی برآمد ھوئی تفتیش جاری ھے
ایس ایچ او اقبال مارکیٹ
