ساہیوال۔۔۔۔نواحی گاوں 2/10ایل میں غیرت کے نام پر سسر نے بہو اور آشنا کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔25 سالہ مقتولہ نازیہ 2 بچوں کی ماں تھی۔اس کے فرحت نامی لڑکے سے ناجائز تعلقات تھے سسر نور محمد کو شک ہوا تو آج صبح فرحت نازیہ سے اس کے گھر ملنے آیا تو سسر نے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور دونوں کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلا قتل برآمد کر لیا اور لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو شفٹ کر دیا ہے۔۔
رپورٹ: نصرت عباس نصرت ساہیوال
