پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے تک اضافہ
مہنگائی سے تنگ عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔
مہنگائی سے تنگ عوام پر حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے 94 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 84 روپے 51 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 95 روپے 85 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 94 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 70 روپے 26 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 64 روپے 30 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد ہوگا
رپورٹ شیخ بشیراحمد ۔
رپورٹ شیخ بشیراحمد ۔
