Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی:رینجرز کے خصوصی اختیارات میں3ماہ کی توسیع

سندھ حکومت نے کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں 3ماہ کی توسیع کردی ۔
محکمہ داخلہ سندھ نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد رینجرزاختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کے اختیارات کی مدت 10اپریل 2018ء تک ہوگی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رینجرز کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997کے تحت اختیارات دیے جاتے ہیں۔

رپورٹ.شیخ بشیر احمد کراچی.