حیدرآباد کے نواحی علاقے میں بچوں کی لڑائی بڑوں کے خونی تصادم میں بدل گئی ،واقعے میں مرنے والوں کی تعداد 3تک پہنچ گئی ،5زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
گوٹھ حاجانو میں بڑدی اور حاجانو برادری کے بچوں میں گزشتہ رات معمولی بات پر ہونے والے جھگڑے میں بڑے بھی شامل ہوگئے ۔
دو برادریوں کے تصادم میں اسلحے، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا اور موقع پر ہی 2افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک زخمی آج سول اسپتال میں دم توڑگیا ۔
تصادم میں زخمی ہونے والے 5افراد کو سول اسپتال حیدرآباد میں طبی امداد دی جارہی ہے
تصادم میں زخمی ہونے والے 5افراد کو سول اسپتال حیدرآباد میں طبی امداد دی جارہی ہے
۔رپورٹ شیخ بشیراحمد

