رپورٹ رانا ندیم
*وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اپریل 2018 کے اواخر میں 230 کلومیٹر طویل موٹروے کا افتتاح کریں گے لاہور سے عبدالحکیم تک یہ موٹروے 148 ارب روپے سے مکمل ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں لاہور ملتان کا جی ٹی روڈ کے ذریعے سفر جو ساڑھے پانچ چھ گھنٹے میں طے ہو رہا ہے صرف اڑھائی گھنٹے میں طے ہوا کرے گا۔ لاہور عبدالحکیم موٹروے کی تعمیر کا کام سابق وزیراعظم نواز شریف نے اگست 2016 میں شروع کرایا اور اسے اگست 2018 میں مکمل کرنے کا شیڈول تھا مگر یہ 230 کلومیٹر لمبی موٹروے 4 ماہ پہلے ہی اپریل 2018 میں مکمل ہوجائے گی*
*کراچی تا لاہور موٹروے کا نام بدل کر پشاور کراچی موٹروے رکھ دیا گیا نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی تا لاہور موٹر وے کا نام تبدیل کرکے پشاور کراچی موٹر وے (پی کے ایم ) رکھ دیا گیا ہے۔ اس موٹر وے کے سیکشن لاہور تا عبدالحکیم کا بھی نام تبدیل کرکے لاہور ملتان موٹر وے سیکشن (ایم تھری سیکشن) رکھ دیا گیا ہے جو پشاور تا کراچی موٹر وے کا حصہ ہوگا۔*
