Ticker

6/recent/ticker-posts

کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکےخلاف پولیس اوررینجرز کی کارروائیاں

 جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کراچی میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں جاری۔ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث تیرہ ملزمان کو رینجرز نےگرفتار کرلیا جبکہ پولیس نے منگھوپیر سے بدنام زمانہ منشیات فروش کےاہم کارندے کودھرلیا۔ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں سے 13 ملزمان گرفتار کیئے، ترجمان کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، ماڈل کالونی، شاہ لطیف ٹاؤن، جوہر آباد، جیکسن، رضویہ، گلبرگ، کلاکوٹ اور پیر آباد میں کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اورنگی پولیس نے منگھو پیر میں کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش لعل زادہ کے منیجر کو بھاری رقم سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس پی اورنگی کے مطابق منیجر کو مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ ملزم کا نام اقبال الاسلام ہے جبکہ لعل زادہ کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہیں۔ پولیس نے مکان کے اندر چھپائی گئی اکیاون لاکھ روپے کی رقم بھی برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق منیجر اپنے کالے دھن کو سفید بنانے کےلئے ایک اسکول کھول رکھا تھا جبکہ فشریز میں لانچیں بھی خرید رکھی ہیں۔ رقم کا دہشت گردی میں استعمال بھی خارج از امکان نہیں۔ ملزم کے پاس دو سے ڈھائی کروڑ روپے کی برآمدگی کےلئے بھی کوشش جاری ہیں جس کی ملزم نے حراست کے دوران نشاندہی کی تھی۔
رپورٹ شیخ بشیر احمد کراچی